• 2 نومبر, 2026

اظہار تشکر

حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز

پیارے مسرور تیرے پیار کی عظمت کو سلام
مہر تاباں و درخشندہ خلافت کا نظام
تیرے عاشق کو ملا ہے تیری چاہت کا پیام
کس قدر پیار سے بھرپور محبت کا ہے جام
آج پھر سے ہوا دل میں اجالوں کو دوام
پھر سے آباد ہو میری الفت کے مقام
اب تو ہر صبح نئی کتنی دل آویز ہے شام
سرفروشی پہ کمر بستہ سبھی خاص و عام
چاہے لجنہ ہوں، انصار ہوں یا ہوں خدام
صبح بھی دیں کیلئے شام بھی ہے دین کے نام
رشک فردوس بریں کلمہء حق کو دوام
میرے آقا نے دیا ہے مجھے کوثر کا انعام

(محمد امجد خان۔ آسٹریلیا)

Read Previous

چھوٹی مگر سبق آموز بات

Read Next

کشتی نوح کی نصائح کو روزانہ ایک بار پڑھ لیا کرو (قسط اول)

Most Popular