• 2 نومبر, 2026

نئے انداز اپنائيں عبادت کی رياضت میں

نئے انداز اپنائيں عبادت کی رياضت میں
انوکھے رنگ بھر ديں ہم خلافت کی محبت میں
ہماری جاں نثاری کا زمانہ يہ گواہی دے
حسينی روح نظر آئے ہمارے قلب و صورت میں
ہمیں ہیں وقت کے فرہاد، مجنوں اور رانجھا بھی
ہمارےعشق کے قدموں سے پھوٹيں دودھ پربت میں
لوائے عشق لہرائیں زمیں کے سب کناروں تک
کریں تسخیر ہر دل ہم صداقت کی قیادت میں
ہیں ساری برکتیں وابستہ دامانِ خلافت سے
خدا بنتا زباں ہے ہر خلیفہ کی خطابت میں
امام وقت ہی ہوتا ہے رہبر وقت دوراں کا
خدائی نور ہوتا ہے رواں فہم و فراست میں
ادب سے پاؤں رکھنا تم جھکا کر آنکھ ملنا تم
خدا کا بادشاہ ہوتا ہے دربارِ خلافت میں
وہ دن آتے ہیں اب نزدیک سن لو اے جہاں والو
کہ ہوں گے بادشہ شامل مسیحا کی جماعت میں

(عبدالجلیل عباد)


Read Previous

وہ ایک خدا کی بجائے کئی خداؤں کی عبادت کرنے لگ گئے

Read Next

آؤ! اُردو سیکھیں (سبق نمبر 17)

Most Popular