• 2 نومبر, 2026

عزیزم سید طالع احمد کے بارے میں تاثرات

پیارے حضور اید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے عزیزم سید طالع احمد
کے بارے میں تاثرات سن کر اپنے جذبات کا اظہار

ذکر اس کا حبیب لگتا رہا
اپنے دل کے قریب لگتا رہا
رشک آتا ہے طالع احمد پر
راضی اس سے خطیب لگتا رہا
ایسا لگتا تھا چاند ہے کوئی
کل وہ سب کا نصیب لگتا رہا
ساری نظریں بلائیں لیتی رہیں
اپنا دل ہی غریب لگتا رہا
اپنا دامن لگا کہ خالی ہے
ایک وہ ہی منیب لگتا رہا
شاعروں نے لکھا محبت میں
غمزدہ ہر ادیب لگتا رہا
عشق زادہ دیا جلاتا ہوا
مرد حق کا نجیب لگتا رہا

(دیا جیم۔فجی)

Read Previous

اللہ تعالیٰ کی کیا حقیقت ہے؟ اس کا مرتبہ کیا ہے؟

Read Next

ورچوئل ملاقات میں شمولیت کے بعد جذبات

Most Popular