• 2 نومبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

اشعار اور نظم پڑھنا

نظم تو ہماری مجلس میں بھی سنائی جاتی ہے۔ آنحضرت ﷺ نے بھی ایک دفعہ ایک شخص خوش الحان کی تعریف سن کر اس سے چند ایک اشعار سنے پھر فرمایا کہ رَحِمَکَ اللّٰہُ یہ لفظ آپ جسے کہتے تھے وہ جلد شہید ہوجاتا۔ چنانچہ وہ بھی میدان میں جاتے ہی شہید ہوگیا۔ ایک صحابیؓ نے آنحضرتﷺ کے بعد مسجد میں شعر پڑھے۔ حضرت عمرؓ نے روکا کہ مسجد میں مت پڑھو۔ وہ غصہ میں آگیا اور کہا تو کون ہے کہ مجھے روکتا ہے میں نے اسی جگہ اور اسی مسجد میں آنحضرتﷺ کے سامنے اشعار پڑھے تھے اور آپ نے مجھے منع نہ کیا۔ حضرت عمرؓ خاموش ہوگئے۔

(ملفوظات جلد چہارم صفحہ308۔ مطبوعہ 2016ء)

(مرسلہ: شیخ آدم سعید۔ کینیڈا)

Read Previous

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 22؍ اکتوبر 2021ء

Read Next

آج کی دعا

Most Popular