• 18 اکتوبر, 2026

ربوہ رہے کعبہ کی بڑائی کا دعا گو

آآکہ تری راہ میں ہم آنکھیں بچھائیں
آآ کہ تجھے سینے سے ہم اپنے لگائیں
تُوآئے تو ہم تجھ کو سر آنکھوں پہ بٹھائیں
جاں نذر کریں تجھ کو تجھے دل میں بسائیں
آپ آکے محمؐد کی عمارت کو بنائیں
ہم کفر کے آثار کو دنیا سے مٹائیں
ہیں مغرب و مشرق کے تو معشوق ہزاروں
بھائی ہیں مگر آپ کی ہی مجھ کو ادائیں
رحمت کی طرف اپنی نگہ کیجیے، آقا!
جانے بھی دیں کیا چیز ہیں یہ میری خطائیں
دے ہم کو یہ توفیق کہ ہم جان لڑا کر
اسلام کے سرپر سے کریں دور بلائیں
ربوہ کو ترا مرکزِ توحید بنا کر
اک نعرۂ تکبیر فلک بوس لگائیں
پھر ناف میں دنیا کی ترا گاڑ دیں نیزہ
پھر پرچمِ اسلام کو عالم میں اُڑائیں
جس شان سے آپ آئے تھے مکہ میں مری جاں
اک بار اسی شان سے ربوہ میں بھی آئیں
ربوہ رہے کعبہ کی بڑائی کا دعاگو
کعبہ کی پہنچتی رہیں ربوہ کو دعائیں

(کلامِ محمود)

Read Previous

حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ کى ربوہ سے محبت

Read Next

اعلان ولادت

Most Popular