• 2 نومبر, 2026

دعوت فکر

یارو خودی سے باز بھی آؤ گے یا نہیں؟
خوُ اپنی پاک صاف بناؤ گے یا نہیں؟

باطل سے میل دل کی ہٹاؤ گے یا نہیں؟
حق کی طرف رجوع بھی لاؤ گے یا نہیں؟

کب تک رہو گے ضد و تعصب میں ڈوبتے؟
آخر قدم بصدق اٹھاؤ گے یا نہیں؟

کیونکر کرو گے رد جو محقق ہے ایک بات؟
کچھ ہوش کرکے عذر سناؤ گے یا نہیں؟

سچ سچ کہو اگر نہ بنا تم سے کچھ جواب
پھر بھی یہ منہ جہاں کو دکھاؤ گے یا نہیں؟

(براہین احمدیہ حصہ دوم صفحہ139مطبوعہ 1880ء)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 12؍ نومبر2021ء

Most Popular