• 2 نومبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

جنت میں گھر کی ضمانت

قر آن کریم میں منافق کی ایک علامت یہ بھی بتائی گئی ہے

اَلَدُّ الۡخِصَامِ۔ یعنی جھگڑالو ہوتا ہے۔ لڑنے جھگڑنے کا مزاج انسانی زندگی کو عذاب بنا دیتا ہے۔ دل کے سکون اور دماغ کی یکسوئی کو ختم کر دیتا ہے۔ انسان ایسی آگ میں جلنے لگتا ہے جس میں شعلہ اور دھواں تو نہیں ہوتا۔ مگر اس کے اندرونی امن چین کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہے۔ میں اس شخص کو جنت میں ایک گھر کی ضمانت دیتا ہوں جو حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا چھوڑ دے۔

(ابو داؤد)

(مرسلہ: محمد عمر تیما پوری، انڈیا)

Read Previous

انڈیکس مضامین جون 2021ء الفضل آن لائن لندن

Read Next

آج کی دعا

Most Popular