• 18 اکتوبر, 2026

اکرام ضیف

آپؑ نے ایک دفعہ لنگر کے انچارج کو بلا کر کہا کہ
’’دیکھو بہت سے مہمان آئے ہوئے ہیں ان میں سے بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو نہیں۔ اس لئے مناسب یہ ہے کہ سب کو واجب الاکرام جان کرتواضع کرو ۔سردی کا موسم ہے چائے پلاؤ اور تکلیف کسی کو نہ ہو۔‘‘

ملفوظات جلد سوم صفحہ492 ایڈیشن 1988ء)

ایک دفعہ ایک ملازمہ کی طرف سے مہمانوں کو تکلیف پہنچنے پر آپؑ نے اسے فرمایا:
’’تم مہمانوں کو تکلیف دیتی ہو تمہاری اس حرکت سے مجھے سخت تکلیف پہنچی ہے اس قدر تکلیف کہ اگر خدا نخواستہ میرے چاروں بچے مر جاتے تو مجھے اتنی تکلیف نہ ہوتی جتنی مہمانوں کو تکلیف دینے سے پہنچی ہے۔‘‘

(ماخوذ از سیرت المہدی حصہ پنجم روایت 1322)

Read Previous

مسیح موعود ؑکو میں اُس وقت سے مانتا تھا جس زمانے میں چاند گرہن اور سورج گرہن ہوا تھا

Read Next

کتاب تعلیم کی تیاری (قسط 27)

Most Popular