• 18 اکتوبر, 2026

فقہی کارنر

بدامنی کی جگہ پر احمدیوں کا کردار

ایک جگہ سے چند احمدیوں کا ایک خط حضرت (مسیح موعود علیہ السلام) کی خدمت میں پہنچا کہ اس جگہ بدامنی ہے لوگ آپس میں ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں۔ کوئی پرسان نہیں۔ چند ملاں ہم کو قتل کرنا چاہتے ہیں کیا آپ کی اجازت ہے کہ ہم بھی ان کو قتل کرنے کی کوشش کریں؟

حضرت (مسیح موعودعلیہ السلام) نے فرمایا:
ایسا مت کرو۔ ہر طرح سے اپنی حفاظت کرو لیکن خود کسی پر حملہ نہ کرو۔ تکالیف اٹھاؤ اور صبر کرو۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ تمہارے لئے کوئی انتظام احسن کردے۔ جو شخص تقویٰ اختیار کرتا ہے اور صبر کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔

(بدر 26 ستمبر 1907ء صفحہ6)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

Read Previous

کتاب تعلیم کی تیاری (قسط 27)

Read Next

الفضل آن لائن 11 جنوری 2022

Most Popular