• 18 اکتوبر, 2026

ایڈیٹر کے نام خط

کووڈ میں الفضل نے تنہائیاں دور کر دیں

  • مکرم چوہدری محمد امجد جمیل۔ لندن سے تحریر کرتے ہیں:

لندن آکر خاص کر کووڈ اور گھروں میں بیٹھنے کی وجہ سے نئی زندگی، تازگی اور تنہائی کا احساس نہ ہونے کا سبب ’’روزنامہ الفضل‘‘ بنا۔ جس کی بدولت روزانہ روحانی ماحول گھر بیٹھے باقاعدگی سے ملتا ہے۔جیسے کہا جاتا ہے کہ ’’صحبت صالحین‘‘ ایمان کو تازہ رکھنے اور اپنی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لئے ضروری ہے یہ بھی روز نامہ الفضل سے ملتا رہتا ہے۔ بزرگوں کے ایمان افروزواقعات، دعائیں، قبولیت دعا کے واقعات سے، ایمان کی پختگی اورجذبۂ ایمان مل رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کارکنان الفضل کو بہت جزا دے۔آمین۔

Read Previous

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 14؍جنوری 2022ء

Read Next

احمدیت کا ورثہ

Most Popular