• 18 اکتوبر, 2026

فقہی کارنر

کشف قبور کا دعوی بے ہودہ بات ہے

حضرت مسیح موعودؑ نے فرمایا:
یہ لوگ جو کشف قبور لئے پھرتے ہیں یہ سب جھوٹ، لغو اور بے ہودہ بات ہے اور شرک ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ اس طرف ایک شخص پھرتا ہے اور اس کو بڑا دعوی کشف قبور کا ہے۔ اگر اس کا علم سچا ہے تو چاہیے کہ وہ ہمارے پاس آئے اور ہم اس کو ایسی قبروں پر لے جائیں گے جن سے ہم خوب واقف ہیں مگر یہ سب بے ہودہ باتیں ہیں اور ان کے پیچھے پڑنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔ سعید آدمی کو چاہیے کہ ایسے خیالات میں اپنے اوقات کو خراب نہ کرے اور اس طریق کو اختیار کرے جو اللہ اور اس کے رسول اور اس کے صحابہ نے اختیار کیا۔

(بدر 19 مارچ 1908ء صفحہ5)

(داؤد احمد عابد۔ مربی سلسلہ برطانیہ)

Read Previous

چھوٹی مگر سبق آموز بات

Read Next

میں خدا کی باڑ ہوں (الہام حضرت مسیح موعود ؑ)

Most Popular