• 18 اکتوبر, 2026

مالک العالمین

کل جہاں دلنشین ہے مولا!
تیری دُنیا حسین ہے مولا!

سب خدائی ہے صرف تیری، تُو
مالک العالمین ہے مولا!

تُو سُنے گا مری دعا، تیرے
حرفِ کن پر یقین ہے مولا

ذرے ذرے سے ہے عیاں یارب!
تیری قدرت مبین ہے مولا!

تیری محتاج ساری دنیا ہے
تُو تو قادر متین ہے مولا!

بندگی میں تری سدا جھکتی
ہر گھڑی یہ جبین ہے مولا!

کس قدر خوش نصیب ہوں بشرؔیٰ
دل میں میرے مکین ہے مولا

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

Read Previous

انڈیکس مضامین مارچ 2021ء الفضل آن لائن لندن

Read Next

مومنوں کو روزوں کی فرضیت کی طرف توجہ

Most Popular