• 18 اکتوبر, 2026

اعتکاف سے متعلق چند روایات

حضرت عائشہ ؓ سے مروی کہ رسول اللہﷺ جب اعتکاف فرماتے تو آپ سر میرے قریب کر دیتے تو میں آپ کو کنگھی کر دیتی اور آپؐ گھر صرف حوائج ضروریہ کے لئے آتے۔

(ابو داؤد کتاب الصیام باب المعتکف یدخل البیت لحاجتہ)

حضرت عائشہ ؓ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ بیمار پرسی کے لئے جاتے اور آپؐ اعتکاف میں ہوتے۔ پس آپؐ قیام کئے بغیر اس کا حال پوچھتے۔

(ابو دا ؤد کتاب الصیام باب المعتکف یعود المریض)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

اعتکاف میں یہ ضروری نہیں ہے کہ انسان اندر ہی بیٹھا رہے

Most Popular