• 18 اکتوبر, 2026

چھوٹی مگر سبق آموز بات

پیغام حق

چاہیے کہ جب تو کلام کرے تو سوچ کر اور مختصر کام کی بات کرے۔ بہت بحثیں کرنے سے کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا۔ پس چھوٹا سا چٹکلہ کسی وقت چھوڑ دیا جو سیدھا کان کے اندر چلا جائے پھر کبھی اتفاق ہوا تو پھر سہی۔ غرض آہستہ آہستہ پیغام حق پہنچاتا رہےاور تھکے نہیں۔

(ملفوظات جلد پنجم صفحہ441)

تبلیغ کے سلسلے میں ایک زریں اصول یہی ہے کہ پیغام حق پہنچانے کے کام کو تسلسل کے ساتھ بغیر ناامید ہوئے آہستہ آہستہ کیا جائے۔ بہت بحثیں کرنے کا یہ نقصان ہوتا ہےکہ فوری نتائج کی امید میں انسان گبھرا کر پیغام حق پہنچانے کے کام کو چھوڑ دیتا ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

فقہی کارنر

Most Popular