• 18 اکتوبر, 2026

لاریب خلافت سے عبادت ہے عبادت

ہوتے نہیں دل سرخوشِ صہبائے محبت
پیتے نہ اگر جامِ مئے حسنِ خلافت

مژدہ دلِ افسردہ! کہ تا روزِ قیامت
ہے صحّتِ ایمان و عمل کی یہ ضمانت

ورنہ تو یہ تربت سدا آمادہ بہ فرقت
اس حبلِ الٰہی کے تمسّک میں ہے وحدت

ہے عصمتِ کبریٰ تو پئے قدرتِ اولیٰ
ہے عصمتِ صغریٰ کا نشاں دوسری قدرت

آیات مجسم ہے ہر اک مظہرِ قدرت
دیدارِ رُخِ یار ہے مصحف کی تلاوت

اعدا بھی اخوت کی لڑی میں ہیں پروئے
اک جسم کے اعضا ہیں سب افرادِ جماعت

حق دین وہی جس کو خلافت سے ہے تمکیں
لارَیب خلافت سے عبادت ہے عبادت

میں دامنِ امید و رجا تھامے ہوئے ہوں
اس خاکِ کفِ پا پہ بھی ہو جائے عنایت

(میر انجم پرویز۔ لندن)

Read Previous

نظامِ خلافت پہلے اللہ تعالیٰ نے جاری فرمایا تھا

Read Next

خلافت کے زیر سایہ عالمگیر وحدت کا قیام

Most Popular