• 18 اکتوبر, 2026

بُخارِ دِل کا نام

بُخارِ دِل کا نام
(کلام حضرت سید میر محمد اسماعیلؓ)

بُخارِ دِل رکھا ہے نام اِس کا
کہ آتِشدانِ دِل کا یہ دُھواں ہے

کسی کے عشق نے جب پھونک ڈالا
تو نکلی مُنہ سے یہ آہ و فُغاں ہے

لگاتی آگ ہے لوگوں کے دِل میں
ہماری نظم بھی آتِش فِشاں ہے

کہیں حکمت کے موتی ہیں بکھیرے
کہیں عشق و محبت کا بیاں ہے

(بخار دل صفحہ7)

Read Previous

ہر گھر سے تلاوت کی آواز آنی چاہئے

Read Next

عقیقہ اور اس کے مسائل

Most Popular