• 18 اکتوبر, 2026

وہ اتنا پیارا ہے

خوشی کے پھول اگائے، وہ اتنا پیارا ہے
گلے سے سب کو لگائے، وہ اتنا پیارا ہے

وہ میرے ساتھ ہو تو دکھ کوئی زمانے کا
نہ میرے پاس بھی آئے، وہ اتنا پیارا ہے

وہ شخص باغ میں آئے تو اُس کی جھلمل سے
چمن بھی نوروں نہائے، وہ اتنا پیارا ہے

وہ نور نور سا چہرہ، دعا دعا سا وجود
دلوں میں پیار جگائے، وہ اتنا پیارا ہے

مری دعا ہے اسے میری عمر لگ جائے
خدا غموں سے بچائے، وہ اتنا پیارا ہے

(مغفورہ درانی۔ جرمنی)

Read Previous

نمازوں میں باقاعدگی

Read Next

ناصرہ بشارت مرحومہ آف اوکاڑہ

Most Popular