• 18 اکتوبر, 2026

افتتاح مسجد، فتح عظیم

سورج چڑھا ہے دیکھ لو فتح عظیم کا
اک اور ہے کرم یہ خدائے رحیم کا
اک اور ہے نشان یہ رب کریم کا
یہ فیصلہٴ صادق و کاذب نہیں اگر
کوئی ہمیں بتائے، وہ ڈوئی کہاں گیا

کس کا علم بلند ہوا کس کا سرنگوں
کس کا جما ہے نقش ہوا کون کامیاب
وہ کون ہے جو حرف غلط کی طرح مٹا
کس کے لیے کھلا ہر اک فتح و ظفر کا باب
مچھر کی طرح کس کو خدا نے مسل دیا
کوئی ہمیں بتائے، وہ ڈوئی کہاں گیا

اے دشمنان احمدیت الحذر، حذر
سب حجتیں تمام ہوئیں آسمان کی
برباد ہوتی بستیاں بہتے ہوئے نگر
کیا دیکھتے ہو تم کہیں صورت امان کی
گر آج بھی مسیح نہیں حیلہٴ بقا
کوئی ہمیں بتائے، وہ ڈوئی کہاں گیا

دیکھو خدا نے کیسے توانا کیا ہمیں
کمزور تھے عصائے خلافت عطا کیا
اک لشکر ملائکہ سے اس نے دی مدد
ہر اک زیاں کا خوبتر نعم البدل دیا
سبحان من یرانی کی آتی رہی صدا
کوئی ہمیں بتائے، وہ ڈوئی کہاں گیا

(جمیل الرحمن۔لندن)

Read Previous

لوحِ دل پہ بس حدیث یار میں لکھتا رہوں

Read Next

نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ و طالبات جلسہ سالانہ برطانیہ 2022ء

Most Popular