• 18 اکتوبر, 2026

جہاں ہو ذکر تراؐ وہ مقام رحمت ہے

سبھی کے واسطے اک رفعت و ہدایت ہے
جہاں ہو ذکر ترا وہ مقام رحمت ہے

جھکاؤ سر کو عقیدت کی بارگاہوں میں
جبینِ عشق کو اس بادشاہ سے نسبت ہے

وہ جس کا کلمہ محبت ہی بس محبت تھا
اسی کے نام پہ نفرت کی اب تجارت ہے

وہ جنتوں کا ولی ، وہ صداقتوں کا ولی
ملائکہ کی جبیں خم اسی کی شوکت ہے

در حبیب کی چوکھٹ سے خوشبوئیں لے کر
ہر ایک پھول کی کھلتی ہوئی سی رنگت ہے

سجا ہوا ہے ہر اک راستہ ہمارا اب
کہیں پہ سنتیں ہیں اور کہیں روایت ہے

ہر ایک دل یہاں معمور ہے محبت سے
دِؔیا بنی ہوئی اس نور کی ہی آیت ہے

(دیا جیم۔ فجی)

Read Previous

الفضل آن لائن 27 اکتوبر 2022

Read Next

اسلامی سال کا چوتھا قمری مہینہ

Most Popular