• 18 اکتوبر, 2026

تجھ پہ بھیجوں میں ہر دم درود و سلام

تجھ پہ بھیجوں میں ہر دم درود و سلام
میرے پیارے نبی، میرے پیارے امام
جس کی خاطر خدا نے بنایا جہاں
جو غریبوں کے سر کا بنا آسماں
جس کی ہر اک دعا عرش پر جاتی تھی
جس کو رب نے کہا فخرِ کون و مکاں
جس کو دشمن بھی کرتے تھے جھک کر سلام
تجھ پہ بھیجوں میں ہر دم درود و سلام
میرے پیارے نبی، میرے پیارے امام
میں کہ قدموں تلے روندھ دی جاتی تھی
میری ماں مجھ کو جننے سے شرماتی تھی
باپ زندہ زمیں میں دبا آتا تھا
میں کہ ترکے میں ہی بانٹ دی جاتی تھی
اس نے آکر دیا مجھ کو اعلی مقام
تجھ پہ بھیجوں میں ہر دم درود و سلام
میرے پیارے نبی، میرے پیارے امام
آج عورت کو حاصل جو تکریم ہے
اس کی عزت کرو، یہ ہی تعلیم ہے
اس کے سارے حقوق اس کو دلوا دیے
اس کی سب کی نگاہوں میں تعظیم ہے
اس نے عورت کا کروایا ہے احترام
تجھ پہ بھیجوں میں ہر دم درود و سلام
میرے پیارے نبی، میرے پیارے امام

(صدف علیم صدیقی۔ کینیڈا)

Read Previous

حضرت مسیح موعود کی بیعت دنیا کی عمومی فساد کی حالت سے حفاظت ہے

Read Next

معلمین وقفِ جدید کے لئے مشعلِ راہ (قسط سوم)

Most Popular