• 18 اکتوبر, 2026

مسجد فتح عظیم کے افتتاح کے موقع پر

بن گئی اک اور مسجد نام ہے فتح عظیم
افتتاح اس کا کیا ہے حضرت مسرور نے
شہر ڈوئی میں یہ مسجد بن گئی ہے اک نشاں
کر دیا ہے اس کو روشن میرے رب کے نور نے

(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)

– – – ••• – – –

تائیدِ رب الوریٰ سے پھر ہوئے رسوا عدو
زمزمہ پیرا صداقت روح مہکانے لگی
زندگی کا چاند اترا قریہٴ صیحون میں
روشنی سے دل دھلے اور چاندنی گانے لگی

(جمیل الرحمٰن۔ لندن)

Read Previous

محبت ہو تو ایسی کہ ہرادا دل کو لبھائے (قسط 2)

Read Next

ارشاد باری تعالی

Most Popular