• 18 اکتوبر, 2026

چشمِ ما روشن دلِ ما شاد

ہو مبارک! اُسے روشنی کا سفر صُلح کا امن کا آشتی کا سفر
لوٹ آیا ہے پھر مسکراتا ہوا ہاتھ میں لے کے فتح و ظفر کی خبر
ارضِ صیحون ہو وے مبارک تجھے تیرا جاگا مقدر بہ مثلِ سحر

ہو مبارک اُسے روشنی کا سفر

مرحبا! آگیا حمد گاتا ہوا حبّذا ! ساتھ ہے جس کے ربّ الوریٰ
عاشقوں کے دلوں میں اُترتا ہوا پیاسی روحوں پہ شبنم چھڑکتا ہوا
جام بھر،بھر کے سب کو پلاتا رہا کہہ اُٹھی سب فضا بادشاہ آگیا

ہو مبارک اسے روشنی کا سفر
صُلح کا امن کا آشتی کا سفر

(نبیلہ رفیق فوزی۔ ناروے)

Read Previous

ہر شخص کے لئے موقع اور حالات کے لحاظ سے بڑا کام اور نیکی الگ ہے

Read Next

دعا کا تحفہ

Most Popular