• 18 اکتوبر, 2026

صد سالہ جوبلی کے منانے کا دن ہے آج

صد سالہ جوبلی کے منانے کا دن ہے آج
اسلام کے حسین فسانے کا دن ہے آج

اسلام پر چڑھا ہے نئی عظمتوں کا دن
امن و سکون جگ میں بسانے کا دن ہے آج

خوش ہے ہر ایک شخص فضا خوشگوار ہے
روحانی خوشبوؤں میں نہانے کا دن ہے آج

ہر ملک گا رہا ہے ترانے خوشی بھرے
اپنے گھروں کو خوب سجانے کا دن ہے آج

احمدؑ ہیں ماہ تاب، محمدؐ ہیں آفتاب
صدق وفا کے گیت سنانے کا دن ہے آج

غم کی سیاہ رات تو کب کی گزر چکی
اب تو خوشی سے ہنسنے ہنسانے کا دن ہے آج

نفرت نہیں کسی سے، محبت سبھی سے ہے
سارے جہاں کو ساتھ ملانے کا دن ہے آج

ناراضگی کو جانے دو غصے کو بھول جاؤ
روٹھے ہوؤں کو دل سے منانے کا دن ہے آج

ہوں واقفینِ زندگی یا واقفینِ نو
جگ میں انہی کی شمعیں جلانے کا دن ہے آج

(محمد امجد خان۔ آسٹریلیا)

Read Previous

تمہیں اللہ تعالیٰ نے معاشرے کی بھلائی کا کام سپرد کیا ہے

Read Next

تقریب آمین

Most Popular