• 18 اکتوبر, 2026

مسجدیں بنانے کی ریت یہ پرانی ہے

مسجدیں بنانے کی ریت یہ پرانی ہے
پیارے ابنِ آدم کی لمبی یہ کہانی ہے

آج احمدیت کی مسجدوں میں بہتا ہے
آنکھ کے سمندر سے جو نکلتا پانی ہے

اِس زمیں کے کونوں تک مسجدیں بنائیں گے
ربّ احمدیت کی سچی یہ نشانی ہے

مسجدوں میں جاؤ تم روح کو بھی نہلاؤ
آنسوؤں سے روحوں کو ملتی شادمانی ہے

مسجدیں بناتے ہیں،مشعلیں جلاتے ہیں
نُورِ احمدیت کی ہر طرف روانی ہے

ہم کو اپنے مولا سے عشق ہے، محبت ہے
باقی جو بھی کام ہے دوستو! وہ ثانی ہے

(عبدالجلیل عباد۔ جرمنی)

Read Previous

اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی میں خیانت

Read Next

مرکز احمدیت ربوہ کی پہلی مسجد

Most Popular