• 18 اکتوبر, 2026

جسمانی اوضاع کا روح پر بہت قوی اثر ہے

واضح ہو کہ قر آن شریف کے رو سے انسان کی طبعی حالتوں کو اس کی اخلاقی اور روحانی حالتوں سے نہایت ہی شدید تعلقات واقع ہیں۔ یہاں تک کہ انسان کے کھانے پینے کے طریقے بھی انسان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں پر اثر کرتے ہیں… اسی واسطے قرآن شریف نے تمام عبادات اور اندرونی پا کیزگی کی اغراض اور خشوع خضوع کے مقاصد میں جسمانی طہارتوں اور جسمانی آداب اور جسمانی تعدیل کو بہت ملحوظ رکھا ہے اور غور کرنے کے وقت یہی فلاسفی نہایت صحیح معلوم ہوتی ہے کہ جسمانی اوضاع کا روح پر بہت قوی اثر ہے۔

(اسلامی اصولوں کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد10 صفحہ319)

Read Previous

اگر کوئی شخص شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے

Read Next

ہمیں اپنی حالتوں پر غور کرنا چاہئے

Most Popular