• 18 اکتوبر, 2026

’’تیری برکتوں کا یہ سال ہو‘‘

ہوں دُور جگ سے وبائیں سب، بھری محفلوں کا یہ سال ہو
مِٹیں نفرتیں، بڑھیں الفتیں، دلی چاہتوں کا یہ سال ہو

ہوں تِرے کرم کی یاں بارشیں نہ کہیں بھی رنج و ملال ہو
تیرے فضل کے نیچے مالکا تیری برکتوں کا یہ سال ہو

نہ نشان جنگ و جدال ہو، رہے امن و آشتی ہر طرف
ہو زندگی میں سکون و سُکھ مسرتوں کا یہ سال ہو

نہ کدورتیں نہ حسد رہے نہ دل میں بُغض و عناد ہو
ملے ہر کوئی دلی چاہ سے بڑی الفتوں کا یہ سال ہو

کریں جو دعا وہ قبول ہو ہر سمت خیر ہی خیر ہو
ہر ایک دل کو خوشی ملے خوشحالیوں کا یہ سال ہو

نہ جبر کریں یہاں حکمراں ہر ایک چَین سے جی سکے
جو ظلم کی چکی میں پِس گئے، اُن بیکسوں کا یہ سال ہو

سُن التجا تُو منیر کی تُو رحیم ہے تُو کریم ہے
تیری رحمتوں کی گھٹا تلے تیری شفقتوں کا یہ سال ہو

(منیر احمد باجوہ، ہیمبرگ جرمنی)

Read Previous

شمالی مقدونیہ میں جماعت احمدیہ کے تیسرے مرکز کا قیام

Read Next

مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ اور ہیومینٹی فرسٹ کے زیرِ اہتمام خدمتِ خلق تقاریب کا انعقاد

Most Popular