• 18 اکتوبر, 2026

نہ ہونا کبھی تم غافل لجنہ اماء اللہ

مبارک ہو تمہیں بہت لجنہ اماء اللہ
صد سالہ جوبلی لجنہ اماء اللہ

ہو تمہی صرف تم، لجنہ اماء اللہ
کوئی مقابل نہیں تمہارے لجنہ اماء اللہ

نہ ہونا کبھی تم غافل لجنہ اماء اللہ
نسلیں اپنی سنوارنی ہیں تمہی نے لجنہ اماء اللہ

کیے جو تُم نے ہیں وعدے لجنہ اماء اللہ
پورے کرنے ہیں وہ سارے لجنہ اماء اللہ

کام بہت ہیں سپُرد تمہارے لجنہ اماء اللہ
پلان کر لو ابھی سے سارے لجنہ اماء اللہ

نہ ہونا کبھی تم غافل لجنہ اماء اللہ

کر کے محفوظ سو سالہ ترقی کو تم
نئے پودے اب لگاؤ لجنہ اماء اللہ

دئیے جو ٹارگٹ تمہیں خلیفہ وقت نے
سو سال پہ سو فیصدی کے لجنہ اماء اللہ

کرو اس طرح سے پورے کچھ لجنہ اماء اللہ
گونجیں ہر صدی میں یہ صدائیں لجنہ اماء اللہ

کیسی تھیں وہ اے خدا! لجنہ اماء اللہ؟
کر گئیں نام روشن، لجنہ اماء اللہ

(نورین تیمور۔ جرمنی)

Read Previous

عائشہ اکیڈمی سویٹزرلینڈ کا قیام

Read Next

سو سال قبل کا الفضل

Most Popular