• 18 اکتوبر, 2026

جسے حاصل ہے اماں جانؓ کا شرفِ نگہبانی

خلیفۃ المسیح الثانیؓ جس تنظیم کے بانی
جسے حاصل ہے اماں جانؓ کا شرفِ نگہبانی

صدی پوری ہوئی ہے آج پھر تجدید کا دن ہے
سماں جشن تشکر کا ہے گویا عید کا دن ہے

ہم اپنی جوبلی کا دن نوافل سےسجائیں گی
کہ ہم لجنہ اماء اللہ ہیں، دنیا کو بتائیں گی

بہت اعلیٰ مقاصد کی ہمیں تکمیل کرنی ہے
ہر اک حکمِ خلیفہ کی ہمیں تعمیل کرنی ہے

ہمیں بھی ام عمارہ کے نقش پا پہ چلنا ہے
جہادِ سیف سے بڑھ کر جہادِ نفس کرنا ہے

ہم اپنے عہد وپیماں کو وفا کرکے دکھائیں گی
کہ ہم لجنہ اماء اللہ ہیں، دنیا کو بتا ئیں گی

(عائشہ کلیم۔جرمنی)

Read Previous

عدم برداشت کے ماحول میں ایک احمدی کی ذمہ داریاں

Read Next

ہر احمدی اخلاق حسنہ کا اعلیٰ نمونہ ہو

Most Popular