• 1 نومبر, 2026

اسلام کو پھیلائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

دنیا میں گھوم جائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں
اسلام کو پھیلائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

دکھ درد کے مارے ہوئے لوگوں کی ڈھارس ہم بنیں
ان کو سکوں پہنچائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

علم و عمل کو تھام کر اقوامِ عالم کے لیے
یوں اک نشاں بن جائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

گورا یا کالا ہو کوئی، اس میں نہیں کوئی حرج
ہر اک کو ساتھ لائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

آفت زدہ اغیار ہوں یا ہوں کوئی اپنے مگر
سب کو خوشی پہنچائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

آیا امامِ کامگار، اس کو قبولو دوستو!
اعلان یہ کروائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

پھر یوں فراز !اس آخری حربے میں ہوں گے سرخرو
شیطاں کو جب تڑپائیں گے ہم وقف نو کے نوجواں

(اطہر حفیظ فراز)

Read Previous

باپ ہونے کی حیثیت سے مرد کی ذمہ داری

Read Next

ایک احمدی پروفیسر ڈاکٹر سید بشارت احمد کے لیے ایک اعزاز

Most Popular