• 18 اکتوبر, 2026

کعبہ کے سامنے

میں نہ چھوڑوں یہ جگہ مجھ کو ہے جانا اب کہاں
جو بھی پایا ہے یہاں وہ ملےگا اب کہاں
تیرے گھر کے سامنے ہو رات دن مسکن میرا
سامنے بیٹھا رہوں، اب اور میں جاؤں کہاں

مل گیا سب کچھ مجھے، اب کوئی حاجت نہیں
گھوم آیا ہوں جہاں، آیا سکوں مجھ کو یہاں
آنکھ نم،دل میں سکوں، کچھ بھی رہا نہ رنج و غم
ہے یہ چاہت اور دعا، میں بار بار آؤں یہاں

(ہیر داتا)

Read Previous

نفرتوں کی ہو گئی ہے اِنتہا اب دیس میں

Read Next

غَلَط العام الفاظ کی درستی (قسط 4)

Most Popular