• 18 اکتوبر, 2026

جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتاہے

• حضرت خریم بن فاتکؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں کچھ خرچ کرتاہے اسے اس کے بدلہ میں سات سو گنا ثواب ملتاہے۔

(ترمذی کتاب فضائل الجہاد باب فضل النفقۃ فی سبیل اللّٰہ )

• حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مَیں تمہیں سب سخیوں سے بڑے سخی کے بارہ میں نہ بتاؤں ؟ اللہ تمام سخاوت کرنے والوں سے بڑھ کر سخاوت کرنے والا ہے۔ پھر مَیں تمام انسانوں میں سے سب سے بڑا سخی ہوں۔

(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد از علامہ ھیثمی جلد 9 صفحہ 13 بیروت)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

غیروں کا اقرار کہ محمدؐ مذہبی اور حکومتی لیڈر کے طور پر بھی عظیم تھے

Most Popular