• 18 اکتوبر, 2026

دعا کا تحفہ

بیماری میں دَم

حضرت ابو سعیدؓ خدری بیان کرتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا کہ اے محمدؐ آپ بیمار ہیں؟ حضور نے فرمایا ’’ہاں‘‘ تب جبریل علیہ السلام نے ان الفاظ میں حضوؐ ر کو دم کیا:

بِسْمِ اللّٰہ ِ اَرقِیْکَ وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیءٍ یُؤذِیْکَ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ وَّعَیْنٍ حَاسِدَۃٍ اَ للّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہ ِ اَرقِیْکَ

(مسلم کتاب السلام)

ترجمہ:- اللہ کے نام کے ساتھ مَیں آپ کو دم کرتا ہوں اور اللہ آپ کو ہر موذی بیماری سے شفا دے گا۔ اور ہر نفس اور حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے آپ کو بچائے گا اللہ آپ کو شفا دے گا۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ146)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

Read Previous

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ (اور ایک آفاقی عالم، متکلم اور ادیب) (قسط 4۔ آخری)  

Read Next

فقہی کارنر

Most Popular