• 18 اکتوبر, 2026

نیک کام اور ہدایت کی طرف بلانا

جو کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے اس کو اتنا ہی ثواب ملتا ہے جتنا کہ ثواب اس پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے اور اس کے ثواب میں سے کچھ بھی کم نہیں ہوتا۔

(صحیح مسلم، کتاب العلم باب من سنّ سنۃ حسنۃ … الخ حدیث 6804)

اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر حضرت علیؓ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
بخدا تیرے ذریعہ ایک آدمی کا ہدایت پا جانا تیرے لئے اعلیٰ درجہ کے سرخ اونٹوں کے مل جانے سے بہتر ہے۔

(صحیح بخاری، کتاب الجہاد باب من اختار الغزو بعد البناء حدیث 2942)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

نیک فطرت روحیں

Most Popular