• 2 نومبر, 2026

جلسہ سالانہ

یہ تیری دلکشی اَے جلوہ گاہ ِحُسن کیا کہنا
جو آتا ہے بصد اخلاص مشُتاقانہ آتا ہے
چلے آتے ہیں آنے والے یُوں قُربان ہونے کو
کہ جیسے شمع پر پروانہ بے تابانہ آتا ہے
تعلّق کیا،غرض کیا،واسطہ کیا،ہوشیاروں کو
یہ دیوانوں کی مجلس ہے یہاں دیوانہ آتا ہے
لگا ہے کوچۂ دلبر میں دیوانوں کا تانتا سا
کوئی دیوانہ آپہنچا کوئی دیوانہ آتا ہے
اسیرِِ عشق ہو کر سب تعلّق ٹوٹ جاتے ہیں
جو اِس مجلس میں آتا ہے آزادانہ آتا ہے
یہ مجلس ہے کہ ہے دیوانگانِ عشق کا مجمع
جِدھر دیکھو نظر دیوانہ ہی دیوانہ آتا ہے

(حضرت حافظ مختار احمد شاہجانپوریؓ)

Read Previous

آج کی دعا

Read Next

ارشاد باری تعالیٰ

Most Popular