• 18 اکتوبر, 2026

دو شخصوں کے سوا کسی پر رشک نہیں کرنا چاہئے

حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو شخصوں کے سوا کسی پر رشک نہیں کرنا چاہئے۔ ایک وہ آدمی جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور اس نے اسے راہ حق میں خرچ کر دیا۔ دوسرے وہ آدمی جسے اللہ تعالیٰ نے سمجھ، دانائی اور علم و حکمت دی جس کی مدد سے وہ لوگوں کے فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو سکھاتا بھی ہے۔

(بخاری کتاب الزکوۃ باب انفاق المال فی حقہ)

ایک روایت میں آتاہے، عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: بخل سے بچو! یہ بخل ہی ہے جس نے پہلی (قوموں) کو ہلاک کیا۔

(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ۱۹۱مطبوعہ بیروت)

Read Previous

ارشاد باری تعالیٰ

Read Next

اپنا مال خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے ذریعہ سے ۔۔۔

Most Popular